کینیڈین وزیراعظم کا امریکی ٹیرف مسترد کرنے کا اعلان

ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ کینیڈا امریکا کی جانب سے عائد یا ممکنہ طور پر لگائے جانے والے تمام قسم کے ٹیرف کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کینیڈا تجارتی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے کہا کہ امریکا کے ساتھ آرکٹک خطے میں سلامتی اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے، تاہم ٹیرف اور دباؤ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی احترام اور بامقصد مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا مؤثر راستہ ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مارک کارنے نے گرین لینڈ سے متعلق امریکی مؤقف پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں بعض طاقتور ممالک اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے قواعد پر مبنی عالمی نظام کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بڑی طاقتوں کے درمیان بڑھتا ہوا مقابلہ عالمی استحکام کے لیے تشویشناک ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ سفارت کاری اور تعاون کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔