پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں پاکستان نے بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت کی اور کہا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت میں ورلڈ کپ میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ جائز ہے۔پی سی بی نے آئی سی سی بورڈ ممبرز کو بھی خط کی کاپی بھیجی، جس کے بعد آئی سی سی نے معاملے پر بورڈ میٹنگ طلب کی ہے۔ میٹنگ میں بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر بات ہوگی، تاہم آئی سی سی کے امکان ہے کہ میچز کا وینیو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔پی سی بی نے آئی سی سی سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ بنگلادیش کے میچز پاکستان میں کرائے جائیں اور ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور مذاکرات کے دوران اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos