پولینڈ نے نئی دہلی کا بیانیہ مسترد کر دیا

بھارت کی خارجہ پالیسی عالمی سطح پر تنقید کا سامنا کر رہی ہے، جہاں انتہا پسند نظریات اور مبینہ ناکام سفارت کاری کی وجہ سے نئی دہلی کی پوزیشن کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

اس حوالے سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ راڈوسواف سیکورسکی نے بھارت کے بیانیے کو چیلنج کیا ہے۔ نئی دہلی میں ملاقات کے دوران سیکورسکی نے کہا کہ بھارت کی روس میں زاپاد 2025 فوجی مشقوں میں شرکت پولینڈ اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرناک ہے۔

سیکورسکی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے معاملے میں دونوں ممالک کی عمومی سوچ میں مماثلت موجود ہے، لیکن بھارت کے بعض اقدامات پر پولینڈ کو سنجیدہ تحفظات ہیں، جو خطے کے امن اور استحکام سے جڑے ہوئے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق پولینڈ کے اس بیان سے یہ تاثر مضبوط ہوتا ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی تضادات کا شکار ہے اور بعض عالمی حلقوں میں اسے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والا ملک سمجھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔