اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بنائی گئی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بورڈ کا مقصد غزہ کی بحالی اور انتظام کے امور کی نگرانی ہے، تاہم اس کے چارٹر میں دائرۂ کار صرف غزہ تک محدود نہیں۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش سمیت دیگر ممالک نے بھی صدر ٹرمپ کی دعوت قبول کی تھی۔ ٹرمپ نے اس بورڈ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بھی شمولیت کی دعوت دی ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر غزہ کی بحالی کے اقدامات پر نگرانی ممکن ہو سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos