بھارت کے شہر پریاگ راج میں بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہو گیا۔ تربیتی پرواز کے دوران اچانک تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ قابو سے باہر ہو کر قریبی تالاب میں جا گرا۔ حادثے کے بعد بھارتی فضائیہ اور مقامی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے کے گرنے کے وقت زور دار آواز سنائی دی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم بھارتی فضائیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos