فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹرمپ کو خوش کرنے کا وقت ختم ہو چکا، سابق نیٹو سربراہ

زیورخ: نیٹو کے سابق سیکریٹری جنرل اینڈرز فوگ راسموسن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کو خوش کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے اور اب یورپ کی جانب سے ’زیادہ سخت ردعمل‘ کی توقع کی جا سکتی ہے۔

اینڈرز فوگ راسموسن ڈنمارک کے سابق وزیرِاعظم بھی رہ چکے ہیں۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ اگر ٹرمپ آٹھ یورپی ممالک پر اضافی محصولات عائد کرتے ہیں تو یورپ کو جوابی محصولات لگانے چاہئیں کیونکہ ’ٹرمپ صرف طاقت اور قوت کا احترام کرتے ہیں۔

انھوں نے  مزید بتایا کہ اگر ٹرمپ نے گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی پر عمل کیا تو نیٹو قائم نہیں رہ سکے گا۔فوگ راسموسن نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف کھڑے ہونے کا وقت آ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔