Russian President Vladimir Putin gives a televised address to mark the one-year anniversary of the declared annexation of the Russian-controlled territories of four Ukraine's Donetsk, Luhansk, Kherson and Zaporizhzhia regions, after holding what Russian authorities called referendums that were condemned by Kyiv and governments worldwide, in Moscow, Russia, in this picture released September 30, 2023. Sputnik/Mikhail Metzel/Pool via REUTERS ATTENTION EDITORS - THIS IMAGE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY.

بورڈ آف پیس میں شمولیت پر غور جاری ہے،ماسکو۔ ٹرمپ کے دعوے کی تردید

 

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت پر ابھی غور کر رہی ہے،یہ بات ٹرمپ کے اس پہلے دعوے سے متصادم ہے جسے میں انہوں نے کہا تھاکہ روسی صدرنے دعوت قبول کرلی ہے۔

 

پیوٹن نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی حکومتی میٹنگ کے دوران کہا کہ روسی وزارت خارجہ کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ بھیجی گئی دستاویزات کا مطالعہ کرے اور اس موضوع پر اپنے اسٹریٹجک شراکت داروں سے مشاورت کرے۔اس کے بعد ہی ہم دعوت کا جواب دے سکیں گے۔

 

قبل ازیں ،اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے، سویڈن اور ناروے نے انکار کردیاہے اور اسپین نے کہا کہ یورپی رہنما مشترکہ پوزیشن اختیار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

 

ارجنٹائن، آذربائیجان، بحرین، بیلاروس، ہنگری، قازقستان، کوسوو، مراکش، متحدہ عرب امارات اور ویتنام بھی غزہ امن بورڈ میں شامل ہیں۔پاکستان اورترکیہ بھی شمولیت کی دعوت قبول کرچکاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔