ٹرمپ یورپ کے خلاف ٹیرف کی دھمکی سے پیچھے ہٹ گئے۔گرین لینڈ پر مفاہمت کا عندیہ

 

 امریکی صدرگرین لینڈ کے معاملے پر یورپ کے خلاف ٹیرف کی دھمکی سے پیچھے ہٹ گئے۔ انہوں نے طاقت استعمال کرنے کا آپشن بھی ترک اور اس کے بجائے مفاہمت کاعندیہ دیاہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈیووس، سوئٹزرلینڈ میں نیٹو کے سربراہ مارک روٹے کے ساتھ ملاقات کے بعد گرین لینڈ پر مستقبل کے معاہدے کا فریم ورک تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے وضاحت فراہم کیے بغیر اسے ایک لامحدود معاہدے کے طور پر بیان کیا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ان کے عزائم کی مخالفت کرنے والی یورپی ممالک پر اب نئے محصولات کی ضرورت نہیں ۔

سویڈن کی وزیر خارجہ ماریا مالمر سٹینرگارڈ نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ کے گرین لینڈ پر قبضے کے خلاف یورپ کے مشترکہ موقف کا اثر پڑا ہے۔سویڈش وزیرخارجہ کا سوشل میڈیاپر کہناتھاکہ اچھا ہے ٹرمپ نے اب ہمارے خلاف محصولات سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔اسی لیے ہم نے بارہا کہا ہے کہ ہم خود کو بلیک میل نہیں ہونے دیں گے۔

قبل ازیں امریکی صدر نے گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال کو بھی مسترد کر دیا تھاکیونکہ انہوں نے آرکٹک جزیرے پر کنٹرول کے مطالبے پرسخت موقف اپنا لیا تھا،جس کا ردعمل آیا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ گرین لینڈ کے لیے رقم ادا کرنے پربھی سوچ سکتے ہیں۔

ٹرمپ کے مفاہمانہ اشاروں پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی ۔

امریکی بازارحصص میں اس وقت تیزی آئی جب ٹرمپ نے کہا کہ وہ گرین لینڈ کے لیے ضرورت سے زیادہ طاقت اور فوج کا استعمال نہیں کریں گے۔امریکی میڈیاکے مطابق، کاروبارمیں تیزی آئی اور دوپہرکےبعد تک یہ رحجان جاری رہا۔ اکتوبر کے بعد منگل کواپنے بدترین دن کا سامنا کرنے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ کا دن ٹھوس فوائد کے ساتھ دن اختتام کو پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔