بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر اختتام پذیر،وطن واپس بلا لیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران بابر اعظم کو وطن واپس بلا لیا، جس کے بعد وہ سڈنی سکسرز کے بقیہ میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ سڈنی سکسرز کا حصہ بن کر بہت لطف آیا اور پرستاروں کی محبت اور حمایت پر وہ مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بگ بیش لیگ میں کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور یہاں گزارا گیا وقت ہمیشہ یاد رہے گا۔ وہ سڈنی سکسرز کے اگلے میچز کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں 11 میچز کھیل کر 202 رنز بنائے، جن میں 3 چھکے اور 19 چوکے شامل تھے۔ بابر اعظم کی رخصتی کے بعد لیگ میں پاکستان کے تمام کھلاڑی بھی باہر ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔