بنگلادیش کے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی ورلڈکپ بائیکاٹ کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں بنگلادیش کی بھارت میں شرکت آج اہم فیصلہ کن مرحلے پر ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر بنگلادیش بھارت میں کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو پاکستان کی طرف سے بھی ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا امکان موجود ہے۔

بنگلادیش کے مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل آج دوپہر پاکستانی وقت کے مطابق کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور انہیں حکومت کا موقف بتائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے بیشتر کھلاڑی ورلڈکپ میں شرکت کے حق میں ہیں۔

ملاقات کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ اپنے جواب سے آئی سی سی کو آگاہ کرے گا۔ اگر بنگلادیش بھارت جانے سے انکار کرتا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ بھی بائیکاٹ کے آپشن پر غور کرے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بنگلادیش کو بھارت میں کھیلنے یا ایونٹ سے باہر رہنے کا اختیار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔