بھارت:حیدرآباد جانے والی بس ٹرک سے ٹکرائی،3 ہلاک،10 زخمی

بھارت کے آندھرا پردیش کے ضلع نندیال میں بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ حادثہ نیلور سے حیدرآباد جانے والی بس کے ٹائر پھٹنے کے بعد پیش آیا، جس سے بس بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرائی اور دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جلنے والوں کی لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھیں۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔