فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

بنگلہ دیش ڈٹ گیا، ٹی 20ورلڈکپ کیلیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کااعلان

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے ٹی 20ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کااعلان  کر دیا۔

مشیر کھیل بنگلہ دیش ڈاکٹر آصف نذرل نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش نے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ: بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے، آئی سی سی کا اعلان

بنگلہ دیش ٹیم ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی،ہمارے تحفظات حقیقی ہیں آئی سی سی نے ان کو تسلیم نہیں کیا۔

ذرئع کے مطابق بنگلا دیش حکومت کی کھلاڑیوں سے اہم ملاقات کے بعد فیصلہ متوقع ہے، ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کے حق میں ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش حکومت آج کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے گی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ بنگلا دیش کے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے غالب امکان ہےکہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کا مؤقف نہ مانا تو پاکستان ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔