راولپنڈی: وادی تیراہ سے عارضی انخلا کرنے والے شہریوں کے لیے برف باری ، شدید موسم کے دوران پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیےمطابق برف باری اور شدید سرد موسم کے دوران پاک فوج نقل تیراہ سے عارضی نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے.
آئی ایس پی آر کے اعلامیےمطابق برف باری کے دوران پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،متاثرہ افراد کو خوراک، گرم رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات مسلسل فراہم کی جا رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برف باری کے دوران متاثرہ خاندانوں کے لیے ٹرانسپورٹ اور نقل مکانی کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے منظم کیا جا رہا ہے،بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کی خصوصی دیکھ بھال کے لیے الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برف باری کے دوران متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر بحران کی تشخیص اور صورتحال کی نگرانی کے لیے ٹیمیں موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت حل نکالا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کہنا ہے کہ پاک فوج کے یہ اقدامات اس حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ ریاست مشکل وقت میں اپنے شہریوں کی حفاظت اور کفالت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos