ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا،فاسٹ باؤلر ایڈم ملن باہر

نیوزی لینڈ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ایڈم ملن انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ایڈم ملن کو جنوبی افریقا کی لیگ ایس اے ٹوئنٹی میں ہیمسٹرنگ انجری ہوئی تھی، جس کے بعد اب ان کی جگہ کائل جیمیسن کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کائل جیمیسن پہلے ہی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں ٹریولنگ ریزرو کے طور پر موجود تھے اور اب وہ ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔