روس اوریوکرین میں جنگ بندی کے لیے سہ فریقی مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔روس، یوکرین اور امریکہ کے مذاکرات کاروں نے ابوظبی میں دو روزہ ملاقات بات چیت میں کسی نتیجے کا اعلان کیے بغیر ختم کر دی ہے۔
بات چیت سے پہلے، یوکرین کے چیف مذاکرات کار رستم عمروف نے کہا کہ گفت وشنید جنگ ختم کرنے کے پیرامیٹرز اور مذاکراتی عمل کی مزیدپیش رفت پر مرکوزہوگی۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ابوظبی کے بعد، حکام کے درمیان مزید ملاقاتیں ہوں گی۔طرفین، پیش رفت کے لیے تیاہوئے تو ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اوائل میں پھر ملاقات ہوگی۔
ابوظبی میںیہ بات چیت بند کمرے میں نامعلوم مقام پر ہوئی۔ اس بارے میں کافی غیر یقینی صورتحال ہے کہ اصل میں کیا بات کی گئی تھی۔روس کی نمائندگی اعلیٰ فوجی عملے نے کی،جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ سیاسی فیصلہ سازمعاملے میں شامل نہیں ۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ فریقین نے جنگی قیدیوں کے تبادلے اور بفر زون کے قیام جیسے مسائل پر بات کی ہو، جس کا مطلب جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کی طرف تحریک ہو اور پھر اس معاہدے کی بنیاد پر طویل مدتی تصفیہ ہوسکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos