فائل فوٹو
فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

غزہ:

اسرائیلی فوج نے غزہ میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران فائرنگ سے 3 فلسطینیوں کو شہید اور 4 کو زخمی کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں فائرنگ کے واقعات میں 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ ڈرون حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

طبی عملے نے بتایا کہ شمالی غزہ کے قریبی علاقے التفاح میں فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کیا اور خان یونس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 41 سالہ فسلطینی شہید ہوگیا۔

قبل ازیں وزارت صحت نے بتایا تھا کہ غزہ سٹی میں ایک کثیرالمنزلہ عمارت کی چھت پر اسرائیلی ڈرون گرا تھا، جس کے دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ خان یونس میں فائرنگ سے فلسطینی شہری کے شہید ہونے کے واقعے کا علم نہیں ہے جبکہ التفاح میں فائرنگ کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔