ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے

 

پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد اس معاملے پر حتمی اعلان کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے دو ممکنہ آپشنز زیر غور ہیں: مکمل ورلڈکپ سے بائیکاٹ یا صرف بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے گی۔

واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین نے گزشتہ روز بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بھارت میں نہ کھیلنے کے موقف کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کا موقف اصولوں پر مبنی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے دہرے معیار کو مسترد کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔