امریکہ کی ریاست مینے کے شہر بینگور میں ایک نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں طیارے پر سوار 8 افراد موجود تھے، جن کی حالت اور شناخت کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ شدید برفانی طوفان کے دوران پیش آیا، تاہم حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کے اسباب معلوم کیے جا سکیں۔
مقامی حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک افواہوں پر بھروسہ نہ کیا جائے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کیا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos