مشتبه روسی آئل ٹینکر کے بھارتی کپتان کو فرانس نے حراست میں لے لیا

 

فرانس کی حکومت نے بحیرہ روم میں ایک روسی شیڈو فلیٹ سے تعلق رکھنے والے آئل ٹینکر کے بھارتی کپتان کو حراست میں لے لیا ہے۔ 58 سالہ کیپٹن گرنچ، جس کا تعلق روسی ٹینکر سے ہے، کو جمعرات کے روز فرانسیسی بحریہ نے قبضے میں لیا تھا اور اب مارسیلی کے قریب ایک جنوبی فرانسیسی بندرگاہ پر تحویل میں رکھا گیا ہے۔ جہاز کا باقی عملہ بھی بھارتی شہری ہیں اور انہیں جہاز پر ہی رکھا گیا ہے۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹینکر بین الاقوامی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے روس کے لیے تیل منتقل کر رہا تھا اور جھوٹا جھنڈا لہرانے کا شبہ تھا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ یہ آپریشن متعدد اتحادیوں کے تعاون سے بحیرہ روم میں کیا گیا اور یہ اقوام متحدہ کے سمندری قوانین کی مکمل تعمیل میں تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز کا رخ موڑ دیا گیا اور اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مقامی میری ٹائم حکام نے بتایا کہ یہ اقدام اسپین اور مراکش کے درمیان گرینچ نامی آئل ٹینکر کے حوالے سے کیا گیا، اور یہ کارروائی یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف عائد کردہ پابندیوں کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔