اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین آج وزیراعظم کے سامنے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ٹیم کی شرکت کے حوالے سے اہم امور پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے امکانات پر بھی غور کیا جائے گا، جبکہ بنگلہ دیش کی میگا ایونٹ میں شمولیت سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔
پاکستان کی جانب سے احتجاجاً بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے آپشن پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ ح
تمی فیصلہ وزیراعظم پاکستان کریں گے، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ لائحہ عمل مرتب کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ نہ صرف کرکٹ بلکہ سفارتی سطح پر بھی اہمیت رکھتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos