بھارت،نیپا وائرس کے پھیلاؤ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا

 

بھارت میں خطرناک نیپا وائرس کے پھیلاؤ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد میگا ایونٹ کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق اب تک دو نرسز اور ایک ڈاکٹر سمیت پانچ افراد میں نیپا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

صورتحال کے پیشِ نظر کم از کم 100 افراد کو قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ صحت حکام وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نگرانی اور اسکریننگ کا عمل تیز کر رہے ہیں۔

نیپا وائرس کی موجودگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز میں صرف چند ہفتے باقی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر وائرس مزید پھیلتا ہے تو اس سے ٹورنامنٹ کی تیاریوں، ٹیموں کی آمد و رفت، لاجسٹکس اور سکیورٹی انتظامات شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔

حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ ایونٹ کے مستقبل سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔