آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو آج ایک اہم امتحان کا سامنا ہے، جہاں گرین شرٹس نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ سپر سکس مرحلے میں پاکستان کو سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کیلئے نہ صرف اپنے دونوں میچز جیتنا ہوں گے بلکہ رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہوگا۔ پاکستان کا اگلا مقابلہ یکم فروری کو بھارت سے شیڈول ہے۔
ابتدائی مرحلے کے بعد پاکستان ٹیم دو میچز میں دو پوائنٹس کے ساتھ سپر سکس مرحلے میں پہنچی ہے، جبکہ بھارت اور انگلینڈ دو، دو میچز میں چار چار پوائنٹس حاصل کر چکے ہیں اور ان کا رن ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos