سابق قومی کرکٹر اور کپتان محمد حفیظ نے زور دیا ہے کہ پاکستان کو 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لینا چاہیے۔ حفیظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی سی بی پر اپیل کی کہ گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ میں بھیجا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی مقابلوں میں شرکت کے مواقع سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ اس حوالے سے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے تصدیق کی کہ پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت پر حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو متوقع ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے انکار کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شامل کیا۔ بنگلہ دیش نے بھارت میں شیڈول میچز کھیلنے سے انکار کیا تھا،
جبکہ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈر کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارت میں کھیلنے سے روک دیا تھا۔ بعد ازاں آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی درخواست مسترد کر دی اور اصل شیڈول برقرار رکھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos