ایڈن برگ: ٹی 20 ورلڈ کپ میں آخری لمحات میں حصہ لینے والے کرکٹ سکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو نے بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
کرکٹ سکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹروڈی لینڈبلیڈ نے کہا کہ ہم اپنی ٹیم کو 7 فروری کے افتتاحی میچ کے لیے تیار کرنے میں مصروف ہیں، لیکن ہم بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے دکھ اور مشکلات کا احساس رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے یہ وہ طریقہ نہیں جس سے وہ عالمی کپ کھیلنا چاہتی۔
لینڈبلیڈ نے مزید کہا کہ عالمی ایونٹ میں رسائی کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے اور یہ غیرمعمولی حالات ہیں، جس میں سکاٹ لینڈ کو بنگلہ دیش کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مختلف رائے ہو سکتی ہے، لیکن ورلڈ کپ میں شرکت کی دعوت قبول کرنا ضروری تھا۔
واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ نے گزشتہ جولائی میں یورپ ریجنل فائنل میں اٹلی اور جرسی کے خلاف شکستوں کے باعث ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کیا تھا، تاہم بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان موجود حالیہ کشیدگی کے بعد سکاٹ لینڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos