اسلام آباد: پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کی تاریخ کی ایک نمایاں اور مقبول شخصیت لیوک رونچی کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس تقرری کے ساتھ ہی رونچی ایک بار پھر اس فرنچائز کا حصہ بن گئے ہیں۔
سابق نیوزی لینڈ کرکٹر لیوک رونچی ایک بار پھر اس فرنچائز کا حصہ بن گئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے سوشل میڈیا پر باقاعدہ اعلان کیا، لیوک رونچی پہلے بھی بطور کھلاڑی اور ہیڈکوچ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ رہ چکے ہیں۔
لیوک رونچی اسلام آباد یونائیٹڈ کے رنگوں میں ایک فیورٹ کھلاڑی رہے ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کے مؤثر ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے رونچی اپنی نڈر بیٹنگ، بڑے میچوں میں شاندار کارکردگی اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی کارکردگی نے لیگ میں جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے انداز کو نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos