حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا،نیتن یاہو کی ایران کو وارننگ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل بھرپور اور طاقتور جواب دے گا، جس کی مثال پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں زور دیا کہ ایران کسی قسم کی فوجی کارروائی کی غلطی نہ کرے۔

نیتن یاہو نے فلسطین سے متعلق بھی واضح موقف اختیار کیا اور کہا کہ غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے بقول ماضی میں بھی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے میں اسرائیل نے اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی وہ اس پالیسی پر قائم رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنی سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گا اور یہ پالیسی غزہ کی پٹی پر بھی لاگو ہوگی۔ نیتن یاہو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ غزہ میں کسی غیر ملکی فوجی، بشمول ترک یا قطری فوجیوں کے داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسرائیل کی یہ تازہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ایران کے ساتھ تعلقات میں تناؤ قائم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔