پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم لاہور پہنچ گئی

پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔

 

ٹیم کی قیادت ممکنہ طور پر ٹریوس ہیڈ کریں گے، جبکہ باقاعدہ کپتان میچل مارش اور وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس کو پہلے میچ میں آرام دیا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق میچل مارش اور جوش انگلس نے حال ہی میں بیگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا فائنل کھیلا تھا،

 

جس کے پیش نظر ٹیم مینجمنٹ نے ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دونوں کھلاڑیوں کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرام دینے پر غور کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔