ٹی 20 سیریز:آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کے حوالے ہونے کا امکان

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے اور امکان ہے کہ پہلے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کپتان مچل مارش کو پہلے میچ میں آرام دینے پر غور کر رہی ہے، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس بھی ابتدائی میچ میں آرام کر سکتے ہیں۔

مچل مارش اور جوش انگلس نے اتوار کو بگ بیش لیگ (BBL) کے فائنل میں حصہ لیا تھا، جس کی وجہ سے مینجمنٹ نے دونوں کھلاڑیوں کے لیے ورک لوڈ مینجمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

مچل مارش کی غیر موجودگی میں ٹریوس ہیڈ کے کپتانی سنبھالنے کا امکان ہے۔ پہلے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں آخری تیاریوں میں مصروف ہیں، اور آسٹریلوی ٹیم آج لاہور پہنچ رہی ہے۔

شائقین آسٹریلوی پلیئنگ الیون میں ممکنہ تبدیلیوں پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ 29 جنوری اور تیسرے میچ 31 جنوری کو کھیلے جائیں گے، جبکہ آخری میچ یکم فروری کو شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔