دبئی کا دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنانے کا اعلان

دبئی نے دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

دبئی حکومت نے نئے گولڈ ڈسٹرکٹ کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں جلد دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ شروع کی جائے گی۔ منصوبے کے مطابق یہ سڑک ایک اہم سیاحتی مقام بنے گی، جس میں ہزار سے زائد گولڈ ریٹیلرز موجود ہوں گے اور مکمل سونے اور زیورات کی ویلیو چین ایک جگہ جمع ہوگی۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ دبئی کی شان اور تجارتی ورثے کی علامت ہے، اور یہاں ریٹیل، ہول سیل اور سرمایہ کاری سب ایک ہی جگہ ممکن ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔