فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایسا جواب دیا جائے گا جس کی مثال نہیں ملے گی ، ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا ردعمل

نیویارک: صدر ٹرمپ کی ایران پر حملے کی دھمکی کے جواب میں اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم اگر ایران پر دباؤ ڈالا گیا تو ایسا جواب دیا جائے گا جس کی پہلے مثال نہیں ملتی۔

بیان کے مطابق امریکہ نے ماضی میں افغانستان اور عراق کی جنگوں میں غلطیاں کیں جن پر 7 کھرب ڈالر سے زیادہ خرچ ہوا اور 7 ہزار سے زائد امریکی جانیں ضائع ہوئیں۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ ’امید ہے ایران جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا اور ایک منصفانہ معاہدہ کرے گا جس میں ایٹمی ہتھیار شامل نہ ہوں۔ ‘ان کے بقول وقت کم ہے اور فیصلہ فوری طور پر کرنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے مذاکرات نہ کیے تو اس بار کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔