برلن: جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ رومانیہ کے وزیرِ اعظم الیے بولوژان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فریڈرک مرز نے کہا کہ ’ایسا نظام جو اپنے ہی لوگوں کے خلاف کھلے تشدد اور خوف کے ذریعے اقتدار برقرار رکھے، اس کے دن گنے جا چکے ہیں‘۔
جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ یہ چند ہفتوں کا معاملہ بھی ہو سکتا ہے،اس حکومت کے پاس ملک پر حکمرانی کرنے کی کوئی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی۔
جرمن چانسلر نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد دوبارہ مداخلت کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos