کولمبیا میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار،15 افرادہلاک

 

کولمبیا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ وینزویلا کی سرحد کے قریب مشرقی پہاڑی علاقے میں پرواز کے دوران لاپتہ ہوا۔

ایئر ٹریفک کنٹرول حکام کا کہنا ہے کہ کوکوٹا سے اوکانا جانے والی پرواز سے لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جس کے بعد سرچ آپریشن کے دوران طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔

حکام کے مطابق طیارے میں کولمبیا کی کانگریس کے ایک رکن سمیت 13 مسافر اور 2 کریو ممبران سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات میں خراب موسم کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔