پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے تحت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ میچ سہ پہر 4 بجے شروع ہونے کا شیڈول ہے۔

آسٹریلوی ٹیم بدھ کی صبح لاہور پہنچی، جہاں دونوں ٹیموں کے کپتانوں پاکستان کے سلمان علی آغا اور آسٹریلیا کے مچل مارش نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

اس موقع پر دونوں کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لیے پُرعزم ہونے کا اظہار کیا۔

شائقین کرکٹ کو دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔