چین کے صوبہ ہونان کے شہر ہوائیہوا میں ایک بچے نے اپنی ناک میں کمبینیشن پیڈ لاک (نمبر لگا کر بند ہونے والا تالا) لگا لیا، جس کے بعد وہ پھنس گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بچہ ’بُل ڈیمون کنگ‘ کے کردار کی طرح نظر آنے کے لیے ایسا کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
تالا پھنس جانے کے بعد بچے نے متعدد کوششوں سے اسے نکالنے کی کوشش کی، لیکن ناکام رہا۔ بعد ازاں والدین نے مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ سے مدد طلب کی۔
فائر فائٹرز نے تالے کا معائنہ کیا اور فیصلہ کیا کہ اسے کھینچنا یا زور ڈالنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ آخرکار انہوں نے تالے کو کاٹ کر بچے کو محفوظ طریقے سے آزاد کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos