پاکستانی اسکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے شامل نہ ہونے پر آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور ایرون فنچ نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
ایک پروگرام میں دونوں سے بی بی ایل میں شاندار پرفارمنس کے باوجود حارث رؤف کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سوال کیا گیا، جس پر ایرون فنچ نے کہا کہ یہ فیصلہ کافی حیران کن ہے۔
فنچ نے کہا کہ حارث رؤف ٹیم میں ایکس فیکٹر لے کر آتے ہیں، بس کبھی کبھار تھوڑے مہنگے ثابت ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹیں لینا سب سے اہم ہے، خاص طور پر فلیٹ پچز پر، اور اسکواڈ میں ایسے باؤلر کی موجودگی ضروری ہے جو کھیل کے تینوں مرحلوں میں وکٹیں لے سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos