فوٹو بشریہ آئی ایس پی آر
فوٹو بشریہ آئی ایس پی آر

پاک بحریہ نے 14ویں مرتبہ کمانڈ آف کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان سنبھال لی

راولپنڈی: پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF 150) کی کمان 14ویں مرتبہ سنبھال لی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب کے دوران پاکستان نیوی کے کموڈور محمد یاسر طاہر نے کمان رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور فہد ایس الجواید سے سنبھالی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کموڈور محمد یاسر طاہر نے کہا کہ ان کی ٹیم اس اہم اور باوقار ذمے داری کو نبھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، انہوں نے خطے میں سمندری سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے گی اور اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

سی ٹی ایف 150 بھارتی سمندر، بحیرۂ عرب اور خلیج عمان میں سرگرم ہے اور خطے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی نگرانی اور ان کے خاتمے کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے، کمان کی تبدیلی کی تقریب میں متعلقہ حکام اور بین الاقوامی رکن ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

کمان کی تبدیلی کی تقریب میں متعلقہ حکام اور بین الاقوامی رکن ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔