فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے آسٹریلیا کو مات دیدی

لاہور:  ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، صائم ایوب کو میں اآف دی میچ قرار دیا گیا۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بناسکی، مہمان ٹیم کی جانب سے کیمرون گرین 36رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹریوس ہیڈ نے 23، میٹ رینشا نے 15، مچل اوون نے 8، میتھیو شارٹ نے 5، جوش فلپ نے 12 جبکہ جیک ایڈورڈز نے 5رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ شاداب احمد اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 قبل ازیں لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم صاحبزادہ فرحان میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور کو آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 74 رنز کی شراکت داری ہوئی۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 74 کے مجموعی اسکور پر گری جب صائم ایوب 40 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے جبکہ سلمان علی آغا 39 رنز بناکر چلتے بنے، قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 123 کے مجموعی اسکور پرگری جب بابر اعظم 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان 10، عثمان خان 18 ، شاداب خان ایک اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4 جبکہ زیویئر بارٹلیٹ اور ماہلی بیئرڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

پاکستان کے خلاف میچ میں آج ٹریویس ہیڈ آسٹریلیا کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ جوش انگلس، مچل مارش اور مارکس اسٹوائینس میچ میں دستیاب نہیں ۔

آسٹریلیا کی جانب سے ماہلی بئیرڈ مین، جیک ایڈورڈز اور میتھیو رنشا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔