فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری: 20 ہزار لیپ ٹاپس کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز

کراچی:وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت  سندھ بھر کے باصلاحیت طلبہ کے لیے 20 ہزار لیپ ٹاپس کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے۔

اس حوالے سےافتتاحی تقریب کراچی کی مشہور این ای ڈی یونیورسٹی (NED University) میں منعقد ہوئی، جہاں مستحق طلبا میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی نمائندے راجا خلیق الزمان انصاری نے کہا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مستقبل سے جوڑنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی حکومت سندھ کے طلبہ کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے اور ان کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

راجا خلیق الزمان انصاری نے کہا کہ  لیپ ٹاپ اسکیم تعلیم اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری ہے۔

واضح رہے کہ یہ لیپ ٹاپ اسکیم، جو 2018 میں بند کر دی گئی تھی، اب دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا اور انہیں عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کا حصہ بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔