فوٹو امت
فوٹو امت

ایبٹ آباد: پبلک ہیلتھ اسکول میں گیس لیکج، 17 طالبات بے ہوش، ہسپتال منتقل

ایبٹ آباد :-ایبٹ آباد کے پبلک ہیلتھ اسکول (LHV) میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 17 طالبات کی حالت بگڑ گئی، جنہیں فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گیس لیکج کے باعث اسکول میں موجود طالبات اچانک بے ہوش ہو گئیں جبکہ کئی کو شدید متلی، قے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کے فوری بعد کالج انتظامیہ نے اپنی گاڑی کے ذریعے متاثرہ طالبات کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 5 طالبات کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔طالبات کو فوری طور پر کالج کی گاڑی کے ذریعے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا جہاں انہیں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔

اس وقت ایک طالبہ میڈیکل آئی سی یو، دو سی سی یو جبکہ ایک طالبہ میڈیکل وارڈ سی میں زیرِ علاج ہے جبکہ باقی طالبات کو ڈاکٹرز کی نگرانی میں ایمرجنسی آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔

میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیر ایوب کی زیرِ نگرانی فرنٹ لائن ہیروز ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس اور سپورٹ اسٹاف نے فوری طور پر ریسپانس دیتے ہوئے مثالی خدمات انجام دیں۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق تمام مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔