فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی: پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی کے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیر محمد شاہ کو گل پلازا سانحے کے بعد ٹریفک کا انتظام نہ کرنے پر ہٹایا گیا، آگ لگنے کے بعد گل پلازا اور اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے باعث فائر بریگیڈ کو پہنچنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔