فائل فوٹو
فائل فوٹو

لکی مروت: دلوخیل پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

پولیس ترجمان کے مطابق مقابلہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہوا، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کلیم اللہ، خان بہادر اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق تاجہ زئی اور گنڈی خانخیل، لکی مروت سے ہے، مارے گئے ڈاکو مسافر بس میں ڈکیتی سمیت متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، پولیس نے موقع سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

حکام کے مطابق علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔