کراچی:پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کے روز سونے کی قیمتوں میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونا 35,500 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد نئی قیمت 5,37,362 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 30 ہزار 435 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت چار لاکھ 60 ہزار 701 روپے مقرر کی گئی۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ فی تولہ چاندی 1,106 روپے سستی ہو کر 11,069 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ اور امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی نے قیمتی دھاتوں پر دباؤ بڑھایا ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی آئی اور قیمتوں میں اچانک بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹمیں بھی فی اونس سونا 355 ڈالر کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 5,150 ڈالر پر آ گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos