بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دائیں آنکھ کے معائنے کی تصدیق ہوگئی، پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور معالج پروفیسررانا عمران سکندرکی طرف سے وڈیو کے ذریعے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےکچھ روز قبل دائیں آنکھ کی بینائی میں کمی کی شکایت تھی جس کے بعد پمز اسپتال کے سینئرماہرامراض چشم نے اڈیالہ جیل میں ان کی آنکھوں کا معائنہ کیا، دائیں آنکھ کے ضروری ٹیسٹ اور فنڈواسکوپی کی گئی۔عمران خان کی آنکھ کے اندر دباؤ کی پیمائش اور ریٹینا کی او سی ٹی ہوئی۔ بانی پی آئی کی آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ان کے مزید علاج کےلیے سینئر ڈاکٹرنے انہیں اسپتال بھیجنےکی سفارش کی۔
پمزانتظامیہ نے اس حوالے سے تحریری طورپربھی تفصیلات جاری کی ہیں۔
ڈاکٹر عمران سکند نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بانی پی ٹی آئی کو تجویزکردہ علاج کےلیے پمز لایاگیا، بانی کو مرض اور علاج کےبارےمیں تفصیل سےسمجھایاگیا، علاج سے پہلے باقاعدہ تحریری رضا مندی بھی حاصل کی گئی۔ڈاکٹر عمران سکندر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا علاج آپریشن تھیٹر میں جراثیم سے پاک ماحول اور نگرانی میں کیاگیا،علاج تقریبا 20 منٹ میں بخیروخوبی مکمل ہوا۔
ڈاکٹر کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ کی رگوں میں دباؤ کی وجہ سے بینائی پر اثر ہوا ،علاج کے دوران مریض کی وائٹل علامات مستحکم رہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو ہدایات، فالو اپ مشورے اور دستاویز کے ساتھ ڈسچارج کیاگیا۔
یاد رہے عمران خان کو معالجین کی تجویز پر پمز اسپتال لے جایا گیا تھا اور طبی معائنے کے بعد انہیں واپس جیل منتقل کیاگیا جس کے بعد وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی تھی کہ عمران خان بالکل ٹھیک اورصحت مند ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos