ڈی جی آئی ایس پی آرکی کراچی میں مفتی تقی عثمانی اور علمائے کرام سے ملاقات

 

سربراہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ جنرل شریف احمد چوہدری،ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ دارالعلوم کراچی کا دورہ کیا، شیخ الاسلام، صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان و صدر جامعہ مفتی تقی عثمانی اور تمام علمائے کرام کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

 

جامعہ دارالعلوم کے دورے پر جنرل شریف چوہدری سے ملاقات میں علما کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اور ملکی سلامتی کا تحفظ کرنے کے لیے پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔اس موقع پر مفتی تقی عثمانی نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

مفتی تقی عثمانی نے نماز جمعہ کے بعد پاکستان کی سالمیت اور افواج پاکستان کے لیے ہر محاذ پر کامیابی کی دعا بھی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔