5 نفوس پر مشتمل آسٹریلیا کا چھوٹا ساقصبہ برائے فروخت ہے۔ وکٹورین بش لینڈ میں’’ لیکولا‘‘ نامی یہ قصبہ ویدر بورڈ کی دو عمارتوں، ایک جنرل اسٹور، ایک کارواں پارک اور ایک پیٹرول اسٹیشن پر مشتمل ہے جو ایک عام شاہراہ کے ارد گردہیں۔
میلبورن شہر سے تین گھنٹے کی مسافت پر، لیکولا نجی طور پر ایک مقامی کمیونٹی کلب کی ملکیت ہے اور یہ الپائن نیشنل پارک جانے والے مسافروں کے لیے ایندھن، خوراک اور سستانے کا پڑائو رہا ہے۔ اس کے پاس نوجوانوں کے لیے آؤٹ ریچ پروگراموں کی میزبانی کی 50 سالہ میراث بھی ہے۔لیکن لائنز کلب کی مقامی شاخ کا کہنا ہے کہ وہ اب اس شہر کو چلانے کے متحمل نہیں ، اور گزشتہ سال کے آخر میں خاموشی سے اسے آن لائن فروخت کے لیے درج کر دیا گیا۔
اس امر نے لیکولا کے چند رہائشیوںقریبی علاقوں کے لوگوں اور یہاں تک کہ لائنز کلب کے دیگر ریاستی اراکین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جن کا کہنا ہے کہ ان سے مشورہ نہیں کیا گیا اور اب وہ شہر کے بارے میں اندیشوں کا شکار ہیں۔
وکٹوریہ کے بالائی علاقے میں میکالسٹر دریا کے کنارے واقع، لیکولا اصل میں ایک لکڑی کی چکی تھی، جو 1950 کی دہائی میں وہاں کام کرنے والوں کے لیے چند عمارتوں کے ساتھ بنائی گئی تھی۔1968 میں اس کے بند ہونے کے بعد، لائنز کلب نے پوری جگہ حاصل کر لی اور اسے ایک کیمپ میں تبدیل کر دیا جہاں پسماندہ نوجوان اور بچے، اور خصوصی ضروریات والے گروہ، سکول کی چھٹیوں کے دوران رہ سکتے ہیں۔اس کیمپ کے آس پاس، انہوں نے زمین بھی چھین لی جو اب لیکولا کے جنرل اسٹور اور کاروان پارک کی میزبانی کرتی ہے۔
جنرل اسٹورکی مالکن لیانے اوڈونیل اور ان کا خاندان یہاں واحد کل وقتی رہائشی کنبہ ہے۔ وہ اپنے ایک بچے کے ساتھ، اپنی دوست اور اس کے دو بچوں کے ساتھ وہاں رہتی ہے۔
لیانے کا کہناہے کہ یہ ایک حیرت انگیز جگہ ہے،جب میں پہلی بار یہاں منتقل ہوئی تھی، لوگ میرے اسٹور میں آتے اور کہتے آپ لیکولامیں ایک ملین ڈالر نہیں کماسکتے اور میں جواب دیتی کہ کس نے کہا کہ میں یہاں ایک ملین ڈالر کمانے آئی ہوں۔انہوں نے یہ کاروبار 2022 میں خریدا تھا لیکن وہ عمارتوں کی مالک نہیں ، وہ کہتی ہیں کہ انہیں لیز کو 15 سال تک بڑھا دیئے جانے کا بتایاگیاتھا۔
دسمبرمیں لیانے کو ٹاؤن کی فروخت کے لیے آن لائن ریئل اسٹیٹ کی فہرست ملی جس میں لیکولا کی قیمت60 لاکھ اور 1 کروڑ آسٹریلوی ڈالر کے درمیان تھی۔اس فروخت کو آس پاس کے علاقوں میں مقامی لوگوں کی جانب سے آن لائن شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت سے لوگ لیانے اوڈونیل کے لیے پریشان ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ یہ پیارا شہر ختم ہو سکتا ہے یا کمرشلائز ہو سکتا ہے۔اسٹور کو بچانے کے لیے ایک آن لائن پٹیشن’’ لیز کی تجدید کریں اور لیانے کو رہنے دیں‘‘ پر8 ہزارسے زیادہ دستخط ہوچکے ہیں۔
لیکولا گاوں کے بورڈ نے اس معاملے پر کہاہے کہ لیانے اوڈونیل کی لیز کی تجدید نہیں ہوئی ۔ اوڈونیل کو بتایا گیا ہے کہ اسے 31 جنوری تک احاطے کو خالی کرنا ہوگا۔
https://www.bbc.com/news/articles/c3wz49z6gyyo
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos