اسلام آباد: قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے حالات اتنے سنگین نہیں جتنا تاثر دیا جا رہا ہے، اور اس معاملے کو دانستہ طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیماری کو کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال کر اصل مقصد سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 8 فروری کو احتجاج کا اعلان برقرار ہے۔
عمران خان کی صحت خراب نہیں ہے،عمران خان کی صحت پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
محمود خان اچکزئی pic.twitter.com/eDsmifiPG3— Arslan Baloch (@balochi5252) January 30, 2026
ان کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ محمود اچکزئی نے عوام سے اپیل کی کہ 8 فروری کو کاروباری مراکز بند رکھے جائیں، جبکہ ٹرانسپورٹ تنظیموں سے بھی احتجاج میں ساتھ دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسٹریٹ موومنٹ مؤثر انداز میں جاری ہے اور کارکنان متحرک ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos