سوئی سدرن نے دو دن کے لیے گیس معطل کرنے کا اعلان کر دیا
سوئی سدرن گیس کمپنی نے لوڈ مینجمنٹ کے تحت دو روز کے لیے گیس کی فراہمی معطل کرنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کمپنی کے مطابق صنعتی صارفین، جن میں کیپٹیو پاور پلانٹس بھی شامل ہیں، اور تمام سی این جی اسٹیشنز، بشمول آر ایل این جی پر چلنے والے، کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
شیڈول کے مطابق صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کو 31 جنوری بروز ہفتہ صبح 8 بجے سے 2 فروری بروز پیر صبح 8 بجے تک گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔ کمپنی نے صارفین سے اس دوران ضروری تیاری کرنے کی اپیل کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos