عالمی مارکیٹ میں سونا 255 ڈالر کمی کے ساتھ 4895 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا مزید 25 ہزار 500 روپے سستا ہوگیاجس کے بعدفی تولہ سونا کم ہوکر 5 لاکھ 11 ہزار862 روپےکاہوگیا۔
دس گرام سونا بھی 21 ہزار 862 روپےسستاہوگیاجس کے بعددس گرام سو نا 4لاکھ 38 ہزار 839 روپےکاہوگیا۔
دوسری طرف ایک تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 2063 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ایک تولہ چاندی 9006 روپے تک گرگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 24قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 35 ہزار 500روپے کی تاریخی کمی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں سونا 5لاکھ 37 ہزار 362روپے فی تولہ ہوگیا تھا
جبکہ 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں 27 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے 10 گرام سونا 4لاکھ 22 ہزار 324 روپے کا ہوگیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos