آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے۔
بیرسٹر سلطان کئی ماہ سے علیل اور زیر علاج تھے۔ ان کے کینسر کے باعث اسلام آباد میں زیر علاج تھے جہاں آج انتقال کرگئے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی عمر 71 برس تھی اور وہ اگست 2021 سے صدر کے منصب پر فائز تھے۔
صدر آزادکشمیر کی نماز جنازہ کل دن 3 بجے کھڑی شریف میرپور میں ادا کی جائے گی۔
بیرسٹر سلطان محمود 25 اگست 2021 کو آزاد جموں و کشمیر کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ وہ 1996 سے لے کر 2001 تک آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم بھی رہے۔ بیرسٹر سلطان محمود نے فروری 2015 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کے ایک سال بعد ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخاب میں انہیں اپنے 25 سالہ سیاسی کیریئر میں پہلی مرتبہ شکست ہوئی تھی۔ تاہم وہ 2019 میں میرپور میں ہوئے ضمنی انتخاب میں دوبارہ ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos