ہنگو میں جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا عبد الواحد خطیب کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ واقعہ ضلع ہنگو کے علاقے درسمند میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں مولانا عبد الواحد خطیب کے دو پوتے زخمی ہوئے، جن کی عمریں 6 اور 8 سال ہیں۔ خوش قسمتی سے مولانا عبد الواحد خطیب اور ان کے بیٹے محفوظ رہے۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تفتیشی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos